ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / والد کی وجہ سے نہیں ، سخت محنت سے عہدہ ملا،کانگریسی لیڈرکاکارتی چدمبرم پرپلٹ وار

والد کی وجہ سے نہیں ، سخت محنت سے عہدہ ملا،کانگریسی لیڈرکاکارتی چدمبرم پرپلٹ وار

Mon, 04 Jan 2021 12:38:59    S.O. News Service

چنئی،4؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) تمل ناڈومیں اسمبلی انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی میں شدیدلڑائی شروع ہوگئی ہے۔ کانگریس نے تمل ناڈو میں ایک نئی کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ کمیٹی کی تشکیل پر سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے اور ممبر پارلیمنٹ کارتی چدمبرم اور ایک نئے ریاستی عہدیدار ٹویٹر پر جھڑپ ہوئی ہے۔

اس عہدیدار نے کارتی چدمبرم کو نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جو شخص اپنے والد کے زیر اثر پارلیمنٹیرین بن گیا ہے ، وہ یہ نہیں سمجھ سکتا کہ سخت محنت کرنے سے کوئی ریاستی سطح کاعہدیدار کیسے بن جاتا ہے۔ کانگریسی قائدکا یہ رد عمل کارتی چدمبرم کے اس بیان پر آیا ہے جس میں انہوں نے تمل ناڈو میں ئی کمیٹی کے قیام پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیٹی سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کارتی چدمبرم تمل ناڈو کی سیواگنگا سیٹ سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ یہ تبصرہ کارنتی پر مہندرن نے کیا ہے ، جنھیں ہفتہ کے روز تمل ناڈو کانگریس کا جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔


Share: